افغانستان میں اعلیٰ امریکی فوجی کمان دار جنرل جان نكولسن نے روس پر
طالبان کو قانونی منظوری اور حمایت دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ روس کا
ہدف افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کو کمزور کرنا ہے. مسٹر نكولسن نے کہا
کہ گزشتہ کچھ عرصے سے روس
کے افسر افغانستان میں باغیوں کی مدد کرتے آئے
ہیں حالانکہ روس ہمیشہ اس بات سے انکار کرتا آیا ہے۔اعلیٰ امریکی فوجی کمان دار نے روسی حکام کے ان دعووں کو بھی تنقید کا
نشانہ بنایا جس میں روس کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد طالبان کو مذاکرات کی میز
پر لانا ہے۔